• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں کورونا وائر س سے مزید 31 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد چین بھر میں ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار 943 ہو گئی ہے۔

چین کے طبی حکام کے مطابق گزشتہ روز چین میں کورونا وائرس کے 125 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 80 ہزار 151 ہوگئی ہے۔

24 گھنٹوں میں اسپتالوں میں زیرِ علاج 2 ہزار 742 مریض صحت یاب ہو گئے، جبکہ اب تک 47 ہزار سے زائد مریض اس وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت چین کے اسپتالوں میں 30 ہزار سے زائد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکی ماہرین نے کورونا سے محفوظ رہنے کا نسخہ بتا دیا

دوسری جانب کورونا وائرس چین سے نکل کر 76 ملکوں میں پھیل چکا ہے، چین سمیت دنیا بھر میں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار 117 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وائرس سے اب تک امریکا میں 6، ایران میں 66، اٹلی میں 52 اور جنوبی کوریا میں 29 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث کچھ ایشیائی ملکوں میں صورتِ حال انتہائی خراب ہے، جن میں جنوبی کوریا، جاپان اور ایران شامل ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت نے ایران میں وائرس کی روک تھام کے لیے اپنی خصوصی ٹیم بھی بھیجی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے 5 لاکھ شہری ہلاک ہو سکتے ہیں، برطانوی وزیر

جنوبی کوریا میں مزید 600 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 812 ہو گئی ہے۔

سعودی عرب، سینیگال اور تیونس میں بھی کورونا وائرس کے پہلے پہلے کیس سامنے آ ئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے بیمار افراد کی تعداد 40 تک جا پہنچی ہے جس کے بعد برطانیہ بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

دنیا بھر میں وبا کی صورت پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے لیے برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن آج اہم اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا کی ویکسین جلد چاہئیے، امریکی صدر کی ہدایت

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم بورس جانسن کی جانب سے عوام کو حالت جنگ کی طرح تیار رہنے کی ہدایات دینے کا امکان ہے۔

تازہ ترین