• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کی ضمانت کا فیصلہ کالعدم


خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کا ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی رہائی کے خلاف نیب کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

نیب درخواست کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ سمیت 18 افراد پر ایک ارب 23 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر ہے، ملزم گرفتار ہے، احتساب عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے17 دسمبر کو ریفرنس دائر نہ ہونےکی صورت میں خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

احتساب عدالت نے 50 لاکھ مچلکوں کے عوض خورشید شاہ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔

تازہ ترین