لاہور ( نمائندگان جنگ)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئ ہیں،قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 13اہم سیاسی رہنماؤں نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی اور مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ان رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ الزام تراشی نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ان رہنماؤں میں سابق وفاقی وزیر مشتاق احمد چیمہ اور انکے بھتیجےسابق ناظم اقبال ٹاؤن سجاد حیدر چیمہ ، سابق ارکان پنجاب اسمبلی میاں اصغر جیویکا، دیوان اخلاق احمد، خالدگل، رائے قادر، سابق ٹاؤن ناظم سجاد حیدر، صداقت خان لودھی، ضیاء اللہ گجر، ریحان کسانہ، حاجی عبدالقادر، عارف چیمہ، عامر وڑائچ، خالد پرویز شامل تھے جبکہ اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا، سابق ایم پی اے عارف گل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔