• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی واپسی کیلئےحکومت کے پاس برطانیہ کوخط لکھنے کاکوئی قانونی اختیار نہیں،عمران گورائیہ

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و حمزہ شہباز کے میڈیا ایڈوائزر عمران گورایہ نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی وطن واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کے حکومتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو خط لکھنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں، مکمل طور پر غیر اخلاقی و غیر منطقی اقدام ہے،حکومتی جلدبازی مجرمانہ اور مذموم ارادوں کو عیاں کرتی ہے، حکومت کو گرانے کے لئے اس کے ان کے اپنے ہی کرونا وائرس جیسے خطرنا ک ترجمان ہی کافی ہیں کسی اور کی ضرورت نہیں جعلی حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی بدحالی کا شکار کیا اور دنیا میں پاکستان کو دوبارہ بھکاری بنادیا، ملکی معیشت میں مصنوعی بندوبست زیادہ دیرتک نہیں چلے گا۔گذشتہ روز پارٹی آفس میں عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں ناکام ہے ۔
تازہ ترین