• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا جسم میری مرضی پر بحث کے بجائے توبہ کریں، رابی پیرزادہ

میرا جسم میری مرضی پر بحث کے بجائے توبہ کریں, رابی پیرزادہ


سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میرا جسم میری مرضی جیسے بیہودہ پیغام پر بحث کرنے کے بجائے اگر ہم اللّہ تعالیٰ سے توبہ کریں تو بہتر ہوگا۔

گزشتہ روز سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث حرم شریف میں طواف کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے صحن میں طواف رُک گیا تاہم بالائی منزلوں پر طواف جاری ہے۔

اِسی حوالے سے گزشتہ روز سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حرم شریف میں طواف رُکنے کے بعد کی ویڈیو شیئر کی۔

رابی پیرزادہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اِس وقت ہم خلیل الرحمان اور ماروی سرمد پر جنگ لڑنے اور میرا جسم میری مرضی جیسے بیہودہ پیغام پر بحث کرنے کے بجائے اگر اللّہ تعالیٰ سے توبہ کریں تو بہت اچھا ہوگا۔‘

سابقہ گلوکارہ نے لکھا کہ’اللّہ کے عذاب سے ڈرو، خدارا مجھ گناہ گار کی بات ہی سُن لیں۔‘

اُنہوں نے حرم شریف میں طواف روکنے کے حوالے سے لکھا کہ ’آج ہمیں اللّہ تعالیٰ کے گھر جانے سےمحروم کردیا گیا ہے۔‘

رابی پیرزادہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بھی حرم شریف میں طواف روکنے کے حوالے سے لکھا کہ ’کورونا وائرس کے باعث صفائی کے لیے حرم شریف کو 3 گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم دو ایسے لوگوں کے لیے اور ایک ایسی گھٹیا مہم کے لیے لڑرہے ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

رابی پیرزادہ نے اپنی یہ پوسٹ تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔


واضح رہےکہ اِس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے بھی عمرہ ادا کرنے اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت پر پابندی عائد کردی تھی۔

تازہ ترین