• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آرٹس کونسل میں ’’فرسٹ وومن کانفرنس‘‘ کا آغاز ہوگیا، صدر کراچی آرٹس کانسل احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرد کون ہوتا ہے خواتین کو حقوق دینے والا، خواتین نے مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرد کو ہر شعبے میں حقوق مل جاتے ہیں، ہمیں خواتین کے لیے آواز اٹھانی ہے۔ ثمینہ بیگ نے چھوٹی سی عمر میں چوٹیاں سر کے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی عورت کسی سے کم نہیں، پاکستان میں پہلا آسکر ایوارڈ ایک خاتون لے کر آئی۔

صدر آرٹس کونسل نے مزید کہا کہ خواتین کام تب ہی کر سکتی ہیں جب انہیں مواقع فراہم کے جائیں۔ بہت ضروری ہے کہ مرد اور عورت شانہ بشانہ کام کریں، بجائے اس کہ ایک دوسرے کو گالیاں دیں بلکہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا تاکہ سماج کو بہتر بنا سکیں۔

جسٹس ناصرہ اقبال نے کیا کہ تعلیم کے شعبے میں سب سے زیادہ میڈلز خواتین حاصل کررہی ہیں۔ لڑکیاں بچپن میں زیادہ مرجاتی ہیں۔ پیدائش سے پہلے لڑکی کا معلوم ہوجائے تو اسقاط حمل کرادیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں کی کمائی بھی مرد کھا جاتا یے۔ عورتوں کو آج بھی بیچا جاتا ہے۔

اس موقع پر شہلا رضا فاطمہ حسن، زہرہ نگاہ، آئی اے رحمان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، کشور ناہید نے ہم گنہگار عورتیں پیش کی۔

نظامت کے فرائض ڈاکٹر ہمامیر نے انجام دیے۔ وومن کانفرنس دو روز تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین