لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے ملاقات کی اور تاجروں کو درپیش مسائل خصوصاً شناختی کارڈ کی شرائط کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اسمبلی فلور پر حاجی مقصود بٹ مرحوم کے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرنے پرا سپیکر چوہدری پرویزالٰہی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حاجی مقصود بٹ مرحوم تاجروں کے پسندیدہ صدر تھے، وہ حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پل کا کام سرانجام دیتے تھے، یہی وجہ تھی کہ تاجر برادری نے حکومتی خزانے میں بروقت ٹیکس جمع کروا کے معیشت کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری حکومتی مشینری میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے۔