• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق، ایران سے آنے والے طلباء کی اسکریننگ

سرینگر (نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کا پہلا مثبت نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ 63 سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ خاتون کچھ دن قبل ہی ایران سے واپس آئی ہے ۔ خاتون کو بھی آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، ایران میں زیر تعلیم 25 کشمیری طلبا وطالبات کا گروپ پیر کے روز پراوز کے زریعے سری نگر پہنچ گیا ہے ۔ ان تمام کشمیری طلبا وطالبات کو نگرانی میں رکھا گیا ہے ان کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق خاتون کے ساتھ ایک اور مشتبہ شخص کو اتوار کے روز جب اسپتال میں داخل کیا گیا تو وہ وہاں سے بھاگ گیا تھا تاہم اسے پکڑ کر واپس اسپتال لایا گیا۔ ۔
تازہ ترین