• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں ہزاروں کی تعداد میں چمگادڑوں کو دیکھ کر شہری پریشان ہوگئے۔

آسٹریلیا کی ریاست نارتھ کوئنز لینڈ میں ہزاروں چمگادڑوں کی یلغار نے شہر میں افراتفری پھیلا دی اور لوگ بیحد خوفزدہ ہوگئے۔

رہائشیوں کا کہنا تھا کہ چمگاڈروں کی تعداد اس قصبے میں رہنے والے لوگوں سے بھی کہیں زیادہ ہے جب کہ انہوں نے کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ان چمگادڑوں کو بھگانے کے لیے اقدامات کریں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے قانون کے مطابق چمگادڑوں کو بھگانے کے لیے انہیں مارنا یا ایسا نقصان پہنچانا منع ہے جس سے ان کی جانوں کو خطرہ ہو جبکہ اس حوالے سے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہم چمگادڑوں کو بھگانے اور انہیں واپس بھیجنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

تازہ ترین