• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: ہزاروں افراد کامک کردار کا روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے

فرانس: ہزاروں افراد کامک کردار کا روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے۔


یوں تو فلمی کرداروں کے دیوانے دنیا بھر میں ہیں، تاہم فرانس میں تو ہزاروں کامک کردار کا روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

فرانس میں ہالی ووڈ اینی میٹڈ فینٹسی فلم 'سمرف' کے دیوانوں نے عالمی ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور 3,549 افراد نے کامک کردار کا کاسٹیوم زیب تن کیا۔

چہرے پر نیلے رنگ کا پینٹ کرکے سفید ٹوپی پہنے سڑکوں پر خوب گشت کیا اور گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا۔

منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں بچوں اور بڑوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے نہ صرف حصہ لیا، بلکہ خوب انجوائے بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی میں 2 ہزار7 سو 62 افراد نے سمرف کا روپ دھار کر قائم کیا تھا۔

تازہ ترین