• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت کے تحت فیڈرل بی ایریا میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کی جانب سے فیڈرل بی ایریا بلاک 16میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ذیا بیطس ،امراض اطفال و خواتین ،عام امراض کے ماہر ڈاکٹرز، فزیو تھراپسٹ اوران کی ٹیم نے بچوں ،بزرگوں اور خواتین کا معائنہ کیا اور ان کیلئے ادویہ تجویز کیں ۔کیمپ میں شوگر ،بی ایم آئی ،بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مفت ٹیسٹ کیے گئے ۔اس موقع300افراد کا معائنہ کیا گیا اور انہیں ڈاکٹرز کی تجویز کردہ ادویہ مفت فراہم کی گئیں ۔کیمپ میں ڈاکٹرز نے چیک اپ کیلئے آنے والے تمام افراد کو مختلف امراض سے متعلق آگا ہی فراہم کی اورانہیںامراض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر سے بھی آگا ہ کیا ۔

تازہ ترین