• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کو مکمل صفائی پیش کرنے کا موقع دینا چاہیے تھا، مصطفیٰ کمال

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے جنگ، جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی نیب سے گرفتاری پر مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ گرفتار کرنے سے پہلے میر شکیل الرحمٰن کو مکمل صفائی پیش کرنے کا موقع دینا چاہیے تھا۔

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صحافتی ادارے کے ایڈیٹر ان چیف کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر بڑا وار تصور کیا جا رہا ہے۔ نیب کی اس طرح کی کارروائیوں سے قومی اداروں کا وقار اور عوام کا اعتبار مجروح ہوتا ہے۔

تازہ ترین