• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید آفریدی کی ہاشم آملہ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی سفارش

جاوید آفریدی کی ہاشم آملہ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی سفارش


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی اور محمد اکرم سے سفارش کی ہے کہ ہاشم آملہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیں، ڈیرن سیمی کو بھی آج فیلڈ میں آنے کی درخواست کی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ پی سی بی نے جو فیصلہ کیا مشترکہ مفاد میں کیا، اس فیصلے میں اُس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ عالمی وباء ہے، اس میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا ک کوشش ہوگی کہ متبادل کے طور پر مقامی پلیئرز کو ہی موقع دیا جائے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے جاوید آفریدی نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی فلائٹ آپریشن کی ممکنہ بندش کی وجہ سے پریشان تھے، کھلاڑیوں نے جانے کا فیصلہ سیکیورٹی کی وجہ سے نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مکمل پی ایس ایل کا انعقاد کامیابی ہے، ہم نے سیکیورٹی والا تاثر ختم کردیا ہے۔

تازہ ترین