• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی نوٹ کی لین دین کورونا وائرس کے پھیلنے کی بڑی وجہ

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرنسی نوٹ کی لین دین کورونا وائرس کے پھیلنے کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق جراثیم اور وائرس کرنسی نوٹ پر زیادہ جمع ہوتے ہیں، نوٹ کو استعمال کرنے کے بعد متاثرہ ممالک کے شہری ہاتھ ضرور دھوئیں ۔

کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ کرنسی نوٹ، دروازے کے ہینڈل، دفاتر کےباورچی خانے اور کینٹین، اے ٹی ایم مشین، زینے کی ریلنگ، ٹیلیفون اور طیارے کی نشستیں بھی ہوسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 145 ممالک میں پہنچ چکا ہے جہاں اموات کی تعداد 5 ہزار 436 ہو گئی، جبکہ 1 لاکھ 45 ہزار 5 سو سے زائد اس وائرس سے بیمار ہیں۔