• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی خصوصی ایلچی کا اسرائیل اور رام اللہ کا دورہ، اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے ملاقاتیں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

مشرقِ وسطیٰ کیلئے چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے اسرائیل اور رام اللہ کا دورہ کیا۔ 

بیجنگ سے چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چینی ایلچی نے فلسطین اور اسرائیل کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، ژائی جون نے منگل سے جمعرات تک اسرائیل میں قیام کیا۔ 

وزارتِ خارجہ کے مطابق چینی ایلچی نے اسرائیلی وزیرِ خارجہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور  علاقائی سلامتی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

چینی ایلچی نے بدھ کو رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی، ملاقات میں چین فلسطین تعلقات اور مسئلہ فلسطین کے حل پر بات چیت ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید