• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے اعلامیہ کے مطابق آج کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 398 منسوخ کردی گئی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے پروازوں پر پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازوں میں بھی ردو بدل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے اعلامیہ کے مطابق پیر 16مارچ کو لاہور سے ریاض کی دو طرفہ پروازیں پی کے 755 اور پی کے 756 منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد سے ریاض کی دوطرفہ پروازیں پی کے727 اور پی کے728بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد سے دمام کی دوطرفہ پروازیں پی کے 245 اور پی کے 246 منسوخ جبکہ کراچی سے دمام کی دوطرفہ پروازیں پی کے 242 اور پی کے 242  بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہر پرواز کے بعد تمام جہازوں کی ڈس انفیکشن بین الاقوامی معیار کے مطابق کر رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دشواری کے لئے معذرت خواہ ہیں تاہم اس ہنگامی صورتحال میں احتیاط زیادہ ضروری ہے۔

تازہ ترین