• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے کرس لین کا وطن واپسی کا فیصلہ

لاہور قلندرز کے کرس لین کا وطن واپسی کا فیصلہ


لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل کیلئے غیرملکی کرکٹر کرس لین کی عدم دستیابی کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے۔ آخری میچ میں سنچری بنا کر لاہور قلندرز کو سیمی فائنل کا ٹکٹ دلانے والے کرس لین اب خود میچ نہیں کھیلیں گے۔

کرس لین جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ کہا ہے کرکٹ کے علاوہ بھی زندگی میں بہت کچھ ہے، اس لئے ان حالات میں وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔


دیگر غیرملکی کرکٹرز کی طرح کرس لین نے بھی پاکستان اور شائقین کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل اور پاکستان میں اچھا وقت گزارا۔

کرس لین نے لاہور قلندرز کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

دیگر غیرملکی کھلاڑیوں میں لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا اور سیکوگے پرسننا بھی پی ایس ایل سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین