• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ:انٹرنیشنل میراتھن، 6ہزار سے زائد افراد کی شرکت

برطانیہ میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد


برطانیہ میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں کرونا کے خطرات کے باوجود دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی

برطانیہ میں منعقد ہونے والی اس سالانہ بین الاقوامی ریس میں برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے آئے 6ہزار سے زائد فراد نے حصہ لیا اور طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی ۔

اس دوران برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عام افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خوب دوڑ لگائی۔

واضح رہے کرونا وائرس کے خطرات کے سبب انتظامیہ کی جانب سے شرکاء احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے، ہاتھ نہ ملانے اور ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرنے کی تاکید کی گئی تھی۔

تازہ ترین