• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر:ابوالبیان ظہور احمد فاتح

صفحات: 160،قیمت: 500روپے

ناشر:فاتح پبلی کیشنز، نیو کالج روڈ، تونسہ شریف۔

پروفیسر ظہور احمد فاتح ایک کثیر التصانیف مصنّف ہیں۔ قومی کے علاوہ علاقائی زبانوں اور اُن کے ادب کے فروغ میں بھی گہری دِل چسپی لیتے ہیں اور اس کا ثبوت اُن کی وہ کتابیں ہیں، جو سرائیکی، پنجابی اور بلوچی ادب کے سلسلے میں تحریر کی گئیں،جب کہ عربی، فارسی اور انگریزی میں بھی کتابیں سامنے آچُکی ہیں۔ نثر اور نظم میں یک ساں قدرت رکھنے والے پروفیسر ظہور احمد فاتح اب تک تیس کتابوں کو تصنیف و تالیف کا پیرہن عطا کرچُکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ’’متاعِ احساس‘‘کے عنوان سے زیرِ تبصرہ کتاب میں اُن کی اُردو نظمیں، غزلیں شامل ہیں۔ ایک نظر اُن کے رنگِ سخن پر ڈالتے ہیں۔؎اپنا گھر لگتا ہے اُس ر وز سے سُونا سُونا…آہ،جس دِن سے مِرا چاند سا مہمان گیا‘‘اور؎’’اُس کی گفتار کی مے پی کے بہکنے والو…اُس کی رفتار سے محشر سا بپا تو دیکھو‘‘.

تازہ ترین