• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین حیدرآباد ہائی وے پر ٹرالر نے رکشہ کچل دیا، تین بچے جاں بحق

بدین ( نامہ نگار ) بدین حیدرآباد ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر رکشہ پر چڑھ گیا حادثے کے نتیجے میں رکشے میں سوار تین بچے جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ متارو اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں حیدرآباد ہائی وے پر جانے والے موٹر سائیکل رکشہ پر پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر چڑھ گیا حادثے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں دو سے نو سال کے درمیان ہیں جبکہ تین خواتین سمیت چار افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین