• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے آئے زائرین ٹھہرانے کیلئے قرنطینہ قائم،200ورکرز مقرر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملتان میں پاکستان کے سب سے بڑے قرنطینہ کے قیام کیلئے صفائی و دیگر اقدامات کیلئے دوشفٹوں میں 200سے زائد سینٹری ورکرز تعینات کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے ہیں۔ضلعی حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کمروں کو سرف اور فنائیل سے دھوئیں تاکہ ایران سے آنیوالے زائرین کو ٹھہرایا جا سکے۔ آپریشن منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی داود مکی نے 200سینٹری ورکرز کا ڈیوٹی روسٹر منظوری کیلئے سی ای او ناصر شہزاد ڈوگر کو بھیجوا دیا ہے۔
تازہ ترین