• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک کا کہنا ہے کہ زندگی کرکٹ سے زیادہ ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کی فوری معطلی کے بعد بین ڈنک نے اپنے پیغام میں لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا کہا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ امید ہے کہ جلد ہی آپ سب سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔

واضح رہے کہ 33 سالہ آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے پی ایس ایل کے سیزن فائیو میں لاہور قلندرز  کو میچ جتوانے میں متعدد بار اہم کردار ادا کیا تھا۔


بین ڈنک کی جارحانہ اننگز کی بدولت ہی لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب بھی رہی تھی۔

تازہ ترین