کورونا وائرس نے چین اور اٹلی کے بعد ایران میں بھی تباہی مچادی ہے، جہاں ہر 10 منٹ میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ ایک شخص جاں بحق ہورہا ہے جبکہ 50 افراد متاثر ہورہے ہیں۔
ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 149 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1284 ہوگئی ہے۔
ایرانی نائب وزیر صحت کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1046 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 18 ہزار 407 ہوگئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 710 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
ایران میں سالِ نو کے موقع پر عام معافی کے تحت 10 ہزار قیدی رہا کیے جائیں گے۔
ترجمان ایرانی عدلیہ کے مطابق عام معافی کے نئے اعلان کا مقصد جیلوں میں موجود قیدیوں میں کمی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں سال نو کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔