• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جیمز نیشم نے پاکستان سُپر لیگ کے اگلے سیزن میں شرکت کا عندیہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مداح نے جمیز نیشم سے پوچھا کہ کیا وہ اگلے پی اس ایل میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں؟

پرستار کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے نیشم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے وہ پُر امید ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پی ایس ایک اعلیٰ اور عمد ہ ٹورنامنٹ ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے سیمی فائنل اور فائنل میچز معطل کردیئےتھے۔

تازہ ترین