• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک کے غیر استعمال شدہ فنڈز کورونا کی روک تھام کےلیے مختص کردیئے

عالمی بینک کے غیر استعمال شدہ فنڈز کورونا کی روک تھام کےلیے مختص کردیئے


وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے غیر استعمال شدہ فنڈز کورونا کی روک تھام کے لیے مختص کردیے گئےہیں۔

کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نےکہا ہے کہ عالمی بینک کے غیر استعمال شدہ فنڈز کورونا کی روک تھام کے لیے مختص کردیے گئے ہیں، یہ فنڈز اب صوبے اور وفاقی حکومت کورونا وائرس کے انسداد کے لیےاستعمال کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ استعمال ہونے والےفنڈز کا حجم چار کروڑ ڈالر ہے، پنجاب 75 لاکھ ڈالر، سندھ ایک کروڑ ڈالر رقم استعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی 70 لاکھ ڈالر، بلوچستان 20 لاکھ ڈالر استعمال کرے گا جبکہ وفاقی حکومت ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر استعمال کرے گی۔

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریض 500 ہو گئے۔

تازہ ترین