کراچی (جنگ نیوز) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستان سپر لیگ کی خاتون پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے پاکستان میں بہت سے پرستار بنائے ہیں، ساتھ ہی وہ خود بھی پاکستان اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور زندہ دلی کی گرویدہ ہوگئی ہیں۔ وہ وطن لوٹ چکی ہیں اور جمعہ کو انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ابھی سے پاکستان کو مس کررہی ہیں۔ سابق مس آسٹریلیا نے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو سالگرہ کی مبارکبا دیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان میں ایک مہینہ بہت اچھا گذرا۔ انہوں نے اس کیلئے خاص طور پر اردو میں لفظ شکریہ لکھا۔ دریں اثنا ایرن ہالینڈ نے بھی آسٹریلیا پہنچ کر خود کو تنہائی میں کرلیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ابھی احتیاط ضروری ہے۔واضح رہے کہ ایرن ہالینڈ نے پاکستان میں حالیہ قیام کے دوران کئی بار ملکی لباس پہنے اور خاص طور پر مزیدار کھانوں کی دل
کھول کر تعریف کی۔