• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ،لاک ڈاؤن سے فائدہ اٹھانے والی پین گوئن


امریکا میں  کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے تمام بڑے شہروں کو لاک ڈاؤن کردیا جس کا پین گوئن نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

امریکا کے شہر شگاگو میں واقع شیڈ ایکوریئم کو کورونا وائرس کے پیش نظر بند کیا گیا، یہاں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں شہری تفریح کی غرض سے آتے تھے۔

لاک ڈاؤن کے بعد شیڈ ایکوریئم کی انتظامیہ نے عوام کا داخلہ ممنوع کردیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پین گوئن مچھلیاں دیکھنے پہنچ گئی۔

شیڈ ایکوریئم کی جانب سے پین گوئن کے دورے کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ تفریح کرتی نظر آرہی ہے۔

تازہ ترین