• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آئی یو ٹی میں کورونا کی مفت اسکریننگ کی جارہی ہے: ڈاکٹر ادیب رضوی

معروف معالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے روحِ رواں ڈاکٹر ادیب رضوی کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو ٹی میں 24 گھنٹے سے کورونا وائرس کی بلکل مفت اسکریننگ کی جارہی ہے، کورونا سے ڈریں مت، چیک اپ کروائیں۔

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں کورونا وائرس سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ادیب رضوی نے بتایا کہ ہم نے کورونا وائرس کی اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اسپتال کورونا وائرس ٹیسٹ کے پیسے لے رہے ہیں نام نہیں لینا چاہوں گا، ہم اپنے مریضوں سمیت دیگرجو باہر سے آرہے ہیں ان کے بھی ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ادیب رضوی کا کہنا تھا کہ ہر شخص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہیں کیا جاتا، چیسٹ انفیکشن، نمونیا، نزلہ زکام، کھانسی کی علامات ہیں تو انکا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ کورونا سے ڈریں مت، چیک اپ کروائیں اور ڈاکٹر کے مشورے پر ٹیسٹ کروائیں، عوام آئسولیشن میں رہیں، رابطے کم کردیں، گھروں میں بھی تمام احتیاطی تدابیر کا خیال کریں۔

ڈاکٹر ادیب رضوی کا کہنا تھا کہ تمام بتائی گئی احتیاطی تدابیر کا خیال کریں، ڈیلی ویجز پر جانے والے افراد کیلئےگھروں میں رہنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہم سب کو مل کر سوچنا ہے اقدامات کرنے ہیں، حکومت اور عوام مل کر جب تک کوشش نہیں کرینگے صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔

تازہ ترین