• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے سابق صدر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے


ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے سابق صدر لورینزو سانز Lorenzo Sanz کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

اسپینش فٹ بال کلب کے سابق صدر کی عمر 76 برس تھی، وہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سانز 1995ء سے 2000ء تک کلب کے صدر رہے، ان کے کلب نے 2 بار چیمپئنز لیگ ٹائٹل حاصل کیا۔

تازہ ترین