• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا پھیلاؤ آٹھ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، بیلجیئم

بیلجیئم کی وفاقی وزیر صحت ماگی دی بلاک نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ آئندہ آٹھ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ یہ معاملہ کتنا لمبا چل سکتا ہے ؟  جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کو ان ملکوں کے تجربے کی روشنی میں دیکھنا چاہیئے۔ 

اس حوالے سے دیکھنے میں آیا ہے کہ یہ وائرس ختم ہونے میں 8 سے 10 ہفتے لیتا ہے۔ ہم اپنے ملک میں ایک مشکل ترین وقت کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ 

دوسری جانب کورونا وائرس کے بارے میں کرائسسز سینٹر کی آج کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 586 نئے مریضوں کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی نئی تعداد 3401 ہوگئی ہے ۔  جبکہ 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ 

اس میں سے 1465 افراد اسپتالوں میں داخل ہیں ۔

 خوشخبری یہ ہے کہ 340 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو واپس بھی جاچکے ہیں ۔

تازہ ترین