• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد آباد میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی


کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں دو برادریوں میں کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، تصفیہ کے دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔

قائد آباد میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو  میں ایک گروپ کے افراد کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص کے ہاتھ میں اسلحہ بھی نظر آرہا ہے، جبکہ فائرنگ ہوتے ہی لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد گھر میں پناہ لیتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید