• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ، کورونا سے متاثرہ جوڑا ٹرین میں سفر کرتا پکڑا گیا

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ جوڑا ٹرین میں سفر کے دوران پکڑا گیا۔

بھارتی ریاست کے شہر تلنگانہ کے قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب راجدھانی ایکسپریس میں ایک ایسا جوڑا دیکھا گیا جو کورونا کے مرض میں مبتلا تھا۔

دونوں میاں بیوی کے ہاتھوں پر قرنطینہ میں رہنے کی مہر لگی ہوئی تھی، اس مہر کے باوجود یہ جوڑا اس کو چھپاتے ہوئے سفر کی کوشش کررہا تھا ۔

تاہم واش بیسن میں ہاتھ دھونے کے دوران ٹرین میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے یہ مہر دیکھ لی اور اس کی اطلاع پولیس کو دے دی ، جس کے ساتھ ہی پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم وہاں پہنچی اور دونوں کو ٹرین سے اتار دیا گیا اور حیدرآباد کے الگ تھلگ مرکز منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں اسی دوران بی ون بوگی کے مسافروں کو بھی اتاردیا گیا، اس واقعے کے بعد ٹرین تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک اسٹیشن پر رکی رہی، اس جوڑے کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو دوسرے ڈبہ میں منتقل کردیا گیا، ٹرین میں جراثیم کش اسپرے کرنے کے بعد روانہ کیا گیا۔

تازہ ترین