• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کی آگ بجھانے والا ہیلی کاپٹرڈرون تیار

چینی کمپنی نے ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو آتشزدگی کی صورت میں جنگلات میں جا کرآگ کے شعلے بجھاسکتا ہے۔


گزشتہ سال آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی ہول ناک آگ نے دنیا کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا،اسی تناظر میں چینی کمپنی نے آگ بجھانے والے بموں سے لیس ڈرون ہیلی کاپٹر تیار کیا ہے جو جنگل کی گہرائی میں جاکر بھڑکتے شعلوں کو سرد کرسکتا ہے۔

یہ ڈرون ہیلی کاپٹر کسی انسان کے بغیر پرواز کرسکتا ہے،ہیلی کاپٹر کے دائیں اور بائیں آگ بجھانے والے دو بم نصب ہیں جو ایک ساتھ یا الگ الگ گرائے جاسکتے ہیں۔

ڈرون ہیلی کاپٹر چائلنگ یو اے وی کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس ماڈل کو جے سی 260 کا نام دیا گیا ہے۔

اس پر جدید ترین کیمرے نصب ہے جسے زمین پر موجود کوئی بھی ماہر ریموٹ کنٹرول سے اڑا سکتا ہے اور صرف ایک بٹن دبا کر ہی یہ آتش دشمن بم گراسکتا ہے۔

تازہ ترین