آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ شوال المکرم 1441ھ3؍جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

٭٭…حلیمہ خان، پشاور…٭٭

دسمبر کی یخ بستہ شام کو

مَیں کھڑکی کھولے اس برستی بارش کو دیکھ رہی ہوں

ایسا لگتا ہے

جیسے آسمان رو رہا ہو

میرے چاروں طرف

ایک سوگوار خاموشی کا راج ہے

پتا نہیں کیوں…؟؟

سرد موسم کی یہ سرد بارش

مجھے اُداس کر دیتی ہے

بے حد اداس…

یہ سرد بارش مجھے یاد دلاتی ہے

اُن لوگوں کی جن سے مَیں نہیں ملی

کیوں کہ وہ ہر غم سے آزاد ہو کر

خاک کی چادر اوڑھ چُکے ہیں

یہ وہ لوگ ہیں، جو مجھے یاد دلاتے ہیںکہ…

بارش کی اس سرد شام کے بعد

ایک روشن دن ہمارا منتظر ہے

ایک روشن دن ہمارا منتظر ہے

سنڈے میگزین سے مزید