• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں طوفانی بارش و سیلابی ریلے، شاہراہ بند

بلوچستان میں طوفانی بارش و سیلابی ریلے، شاہراہ بند


شمال مشرقی اور مغربی بلوچستان میں طوفانی بارشیں اور ژالہ باری ہوئی ہے، چمن اور گردونواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

 جبکہ ہرنائی میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث پنجاب بلوچستان شاہراہ بند ہوگئی ہے۔ سروتی حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہوگیا اور ایک گاڑی آبی ریلے میں بہہ گئی۔

لیویز کے مطابق اس میں سے لوگوں کو نکال لیا گیا، لیویز کا مزید کہنا ہے کہ پانی گلی محلوں میں داخل ہوگیا ہے، سیکڑوں افراد پھنس گئے،  شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لےلی ہے۔

لیویز کا کہنا ہے کہ رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ایف سی، لیویز اور پولیس کی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، وادی زیارت، دکی، سنجاوی میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

ادھر شیلاباغ، توبہ اچکزئی، مسلم باغ اور توبہ کاکڑی میں کئی گھنٹوں سے بارش جاری ہے۔ سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

تازہ ترین