آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

تمغہ امتیاز ملنے کے بعد بہت مضبوط ہوگئی ہوں،مہوش حیات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو گزشتہ روز تمغۂ امتیاز حاصل کئے ایک سال گزر گیا لیکن انہیں ایسا لگتا ہے جیسے یہ کل ہی کی بات ہو۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر پاکستان عارف علوی سے تمغۂ امتیاز حاصل کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ جذبات کی ترجمانی کرتا ایک تفصیلی پیغام بھی لکھا ۔اپنے پیغام میں مہوش حیات نے اس اعزاز کے حصول کے وقت کو اپنی زندگی کی تبدیلی کا لمحہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین نہیں ہورہا کہ ایک سال بیت گیا۔انہوں نے لکھا کہ تمغۂ امتیاز سے نوازتے وقت صدر پاکستان کے الفاظ کہ ’مجھے تم پر فخر ہے بیٹا‘ آج تک کانوں میں گونج رہے ہیں۔ مہوش حیات نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا کہا کہ اس عزاز کے بعد وہ بہت زیادہ مضبوط ہوگئیں ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ان تمام ذمہ داریوں کا احترام بھی کرتی ہیں جو اس اعزاز کے ساتھ ان کے کاندھوں پر آئیں ہیں۔مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ اسی طرح وطن پاکستان کا نام روشن کرتی رہیں گی۔آخر میں انہوں نے اپنی حمایت کرنے والوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال یوم پاکستان کے موقع پر مہوش حیات کو پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کی وجہ سے پاکستان کی سِول اور عسکری شخصیات کو عطا کیا جانے والا چوتھے بڑےاعزاز ’تمغہ امتیاز‘ سے نوازا گیا تھا۔
دل لگی سے مزید