• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکاروں نے وزیراعظم کے اقدامات کی حمایت کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔وزیراعظم عمران خان نےگزشتہ روزملک کے سینئر صحافیوں اور میزبانوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔بعد ازاں اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کر کے لکھا کہ ’مجھے آپ پر فخر ہے اور میں آپ کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں‘۔علاوہ ازیں پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘وزیر اعظم نے براہ راست نشریات کے دوران صبر و تحمل کے ساتھ سوالات کے عمدہ جواب دیے اور چند قابلِ ستائش اقدامات اور پیکجز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’کورونا وائرس کو ہم اپنے اتحاد اور صبر سے ہی شکست دے سکتے ہیں‘۔یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات وزیراعظم عمران خان کےمختلف وقتوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیتی ہیں۔

تازہ ترین