• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی مالکان سے ملازمین کو تنخواہ کیساتھ چھٹی دینے کی درخواست

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرہ خان نے ملازمت پیشہ افراد کیلئے آوازاُٹھادی،ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق عالمی شیرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے مالکان سے ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست کی ہے۔ دلکش اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں سمیت عوام میں آگاہی پھیلانے میں آگے آگے ہیں۔ اس باراداکارہ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے مالکان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ تعلیم یافتہ ہیں یا ایسے طاقت ورہیں کہ آپ بغیرکسی کام کے ایک ماہ گزارسکتے ہیں تو یہ لڑائی پھرکسی اورکے لیے نہیں بلکہ آپ کے لیے ہے۔ماہرہ خان نے کہا اس تناظرمیں ہمیں ان لوگوں کا خیال رکھنا چاہیئے جوایسی طاقت نہیں رکھتے ہیں، انہیں آگاہی فراہم کریں، انہیں اجرت کے ساتھ چھٹی دیں اوران کی زندگی آسان بنائیں۔ اداکارہ نے اس سے قبل ایک وڈیومیں کہا تھا کہ ہاتھوں کوباقاعدگی سے دھوئیں اور افراتفری نہ پھیلائیں، یہ وقت ایک ذمہ دارشہری بننے کا اورایک دوسرے کا ساتھ دینے کا ہے انشااللہ ہم بہت جلد اس بحران سے باہرآئیں گے۔

تازہ ترین