• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم 1441؁ھ کا چاند نظرآگیا،جمعرات 26مارچ کویکم شعبان المعظم اور شبِ براء ت8اپریل (بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب) کو ہوگی۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت بدھ کودفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ ملک بھر میں پیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر صاف تھا، ،فیصل آباد سے رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں ۔اجلاس کے آخر میں ملکی سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور کرونا وائرس سے نجات کے لیے دعائیں کی گئیں پاکستان بھر کے تمام مسالک کے علماء کی باہمی مشاورت سے فیصلہ کیاگیاکہ تمام لوگ وضو گھرسے کرکے آئیں ، سنت ونوافل گھر پر پڑھیں ،مساجد میں پانچ وقت کی نماز جاری رہے گی ،مساجد پانچ وقت نماز کے لیے کھلی رہیں گی ۔نمازِ جمعہ مختصر ادا کی جائے ۔پچاس سال سے زائد عمر کے لوگ وبا کے دور میں مساجد نہ آئیں ۔ایسے افراد کو ترکِ جماعت کا گناہ نہیں ہوگا ۔حکومت طبی لحاظ سے جنہیں پابند کرے وہ مسجد میں نہ آئیں، نماز کسی ایک محرم خاتون کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے ۔
تازہ ترین