پشاور(نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا بارکونسل نے لاہور ہائیکورٹ کے ججزکیجانب سے سابق صدر مشرف کیس میں سپیشل کورٹ کے قیام کو غیرقانونی قراردینے کے خلاف ریفرنس دائر کرنا کا فیصلہ ہے جبکہ چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سپریم کورٹ کیلئے عدم نامزدگی پر بھی متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے بار کونسل کے رہنمائوں کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے ججز نے مشرف کیس کا فیصلہ کرنے کیلئے بنائے گئے سپیشل ٹریبیونل بنچ کو غیرقانونی قراردے دیا تھا جس کے خلاف بارکونسل وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹیو کے ذریعے ریفرنس جمع کرے گی ۔