• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین بھائیوں اورچارلڑکیوں سمیت 8افراداغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تین بھائیوں اورچارلڑکیوں سمیت 8افرادکواغواءکرلیاگیا ۔ تھانہ سٹی کو صادق جان سکنہ تحصیل خار باجوڑ ضلع باجوڑ ایجنسی نے بتایا کہ میرا بھتیجا ساجد اللہ جو ٹرنک بازار میں منیاری کی ریڑھی لگاتا تھا14مارچ کوٹرنک بازارمیںپولیس کی کالی وردی میں ملبوس افراد اس کو اغواء کر کے لے گئے ۔ تھانہ صادق آبادکو احمد چمن علی عیسیٰ نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ف) عمر 19 سال شمس آباد آئی جہاں قاسم مدعی کی بیٹی کو موٹرسائیکل پر بٹھاکر ساتھ لےگیا جس نے اسے اغواء کر لیا ۔ تھانہ ویسٹریج کو لعل بادشاہ سکنہ نئی آبادی جنگل خیل کوہاٹ نے بتایا کہ اس کا بیٹا بلال عمر17سال،فرمان عمر29،ماجد خان عمر23سال کوہاٹ سے کام کے سلسلہ میں راولپنڈی آئے ۔مدعی کےبیٹے بلال نے 17مارچ کو اپنے گھر کے موبائل پر کال کر کے بتایا کہ ہم چوہڑ چوک ماجد کے ہمراہ ڈیرے پر ہیں اور آج شام کو ہم تینوں بذریعہ ریل گاڑی کوہاٹ واپس آجاہیں گے اس کے بعد بلال کا نمبر بند ہو گیا۔ میرے بیٹے بلال،فرمان اورماجد خان کو نا معلوم اشخاص نےاغواء کر لیا ۔تھانہ صدرواہ کو سکینہ بی بی نے بتایا کہ اس کی21 سالہ بیٹی (ک) کوببو،علی رضا،رضیہ بی بی،محمدندیم اور2 نا معلوم ملزما ن نے اغواء کر لیا ۔تھانہ روات کو جاوید اختر نے بتایاکہ میری شادی (ع)سے تقریباً 10سال قبل ہو ئی میری بیوی کے کزن کی شادی ہمارے گاؤں میں تھی جس میں شرکت کے لئےوہ بچوں کو گھر چھوڑ کر20مارچ کو گاؤں گئی اور جاتے ہو ئے مجھے فون کیا کہ میں جا رہی ہوں اب گھر نہیں آوں گی مجھے شبہ ہے کہ میری بیوی کو کسی نے ورغلا پھسلا کر اغوا کر لیا ۔تھانہ کلرسیداں کو فہیم زاہد نے بتایاکہ اسکی شادی 5سال پہلے (م) سے ہو ئی تھی ۔ 21مارچ کو وہ میری والدہ کو بتا کر گئی کہ وہ اپنے والد کے گھر جارہی ہے ، وہ میرے بیٹے اذان کو بھی ساتھ لے گئی ۔ وہ اپنے والدین کے گھر نہ پہنچی میری بیوی نے گھرسے جاتے ہوئے طلائی زیورات پہن رکھے تھے ۔مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بیوی کو کسی نےاغواء کر لیا ۔
تازہ ترین