• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ ، اوکلہ کے قریب مجوزہ الائنمنٹ تبدیل کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کی اوکلہ کے قریب مجوزہ الائنمنٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ کے فیز ٹو میں اوکلہ کے پاس ایس پی ڈی کی آنے والی زمین پر سے رنگ روڈ گزارنے پر متعلقہ حکام نے مبینہ طور پر اعتراض کر دیا تھا جس پر اب وہاں سے روٹ سی پیک کیلئے ہائر کی جانے والی زمین کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ این ایچ اے نے یہاں پر سی پیک کیلئے زمین ہائر کر رکھی ہے اب اسی پر سے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو گزارا جائے گا ۔
تازہ ترین