• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ ایڈور ڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرکامختلف ہسپتالوں کادورہ

لاہور(جنرل رپورٹر)وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا یونیورسٹی سے منسلک ہسپتالوں کا دورہ کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نےایڈیشنل سیکٹری ڈاکٹر آصف طفیل، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین اور رجسٹرار کے ای ایم یو پروفیسر اصغر نقی کے ہمراہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ملحقہ ہسپتالوں کا دورا کیا اور کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کوٹ خواجہ سعید ، میاں منشی ہسپتال ، گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال اور گورنمنٹ میاں محمد نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کا دورا کیا اور ڈاکٹرز کے لئے فراہم کردہ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین