• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروناسے نمٹنے کیلئےہمیں اپناکردار ادا کرنا ہو گا، نصیب اللہ مری

کوہلو(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور ممبر صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کروناوائرس کے ایک مہلک وبائی مرض ہے جس سے نمٹنے کے لئے سب نے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقے میں لوگوں کو مفت ماسک تقسیم کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مزید کہا شہریوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اوربغیر ضرورت بازار اور گلیوں میں جانے سے اجتناب کریں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے کوہلو میں آئیسولیشن وارڈ اور قرنطینہ کے لئے صوبائی حکومت سے بات ہوئی جلد بنیادی سامان پہنچ جائے گا انشااللہ کرونا وائرس سے جنگ جیت لیں گے اللہ پاک پورے ملک پر اپنے رحم کرئے ہمیں چایئے کہ ہم ہر وقت اللہ پاک کی عبادت کریں ۔
تازہ ترین