• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی ٹورنٹو، مانچسٹر، برمنگھم کے لیے خصوصی پروازیں منسوخ

پی آئی اے کی ٹورنٹو، مانچسٹر، برمنگھم کے لیے خصوصی پروازیں منسوخ


قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کو دی گئی خصوصی پرواز چلانے کی اجازت حکومت نے منسوخ کردی ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق شہریوں کی صحت اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو دی گئی خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت منسوخ کر دی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جمعے اور ہفتے کے روز ٹورنٹو، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے پلان کی گئی خصوصی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے نے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پی آئی اے اپنے مسافروں اور اسٹاف کی حفاظت اور صحت کو مقدم رکھتی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر مزید رہنمائی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر رابطہ کرکے فضائی آپریشن کی بحالی سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین