• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع میں کوئی کورونا کیس نہیں، عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں

ٹنڈوالہ یار( نامہ نگار) ٹنڈوالہ یار میں دو افراد میں کرونا وائرس کا شک ظاہر ہونے کے بعد پولیس و محکمہ صحت کی ٹیم نے شک کی بنیاد پر دونوں کو لمس حیدرآباد روانہ کردیا ذرائع کاکہنا ہے کہ اکبری کالونی کا رہائشی عمران رند ایران سے آئے اپنے رشتے داروں سے ملنے سنجر چانگ گیا تھا وہاں سے واپسی پر اسکی طبیعت خراب ہوگئی تھی جسکو گزشتہ روز سول اسپتال ٹنڈوالہ یار کےبعد لمس حیدرآباد روانہ کردیا گیا جہاں اسکے کوروناکے حوالے ٹیسٹ کئے گئے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اس کو سانس کی بیماری ہے جس کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہوئی جبکہ انڑ پاڑے کے رہائشی عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والا شانی جو کراچی پولیس میں سپاہی کی حیثیت سے ملازمت کرتا ہے جو گزشتہ دنوں چھٹی پر گھر آیا تھا پولیس نے کورونا کا شک ظاہر ہونے پر اسے اپنے ہمراہ کے گئی ۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہ یار نے بتایا کہ دونوں کی رپورٹ کلئیر ہے عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب سے آئے تمام افراد کا معائنہ کیا ہے ٹنڈوالہی ار میں اب تک کوروناکا کوئی کیس ظاہر نہی ہوا یے جبکہ مذکورہ دونوں افراد میں بھی کورونا کا وائرس نہیں پایا جاتا ہے اس حوالے سے ایس ایس پی رخسار کھاوڑ اور ڈپٹی کمشنر رشید زرداری نے جنگ کو بتایا کہ ضلع ٹنڈوالہ یار میں انتظامیہ اور ہماری ٹیم چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے اور سوشل میڈیا اور دوسرے میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صدا قت نہیں ہے ۔
تازہ ترین