• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ایریاز میں کورونا وائرس کے خلاف سپرے جاری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ کے ایریاز میں جمعرات کی صبح کی ڈس انفیکشن سپرے کا عمل جاری رہا،135ٹیمیں سپرے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں، سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر اعجاز قمر کیانی نے سپرے ٹیموں کو روانگی سے قبل ہدایات دیں ، کینٹ بورڈ حکام کے مطابق کینٹ کی مختلف آبادیوں میں سپرے کے عمل کیلئے 135 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اگلے دو ہفتوں کے دوران سپرے کا عمل جاری رکھیں گی تاکہ کینٹ ایریاز میں کورونا کی وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے، سٹیشن کمانڈر نےسپرے ٹیموں کو فیلڈ میں جانےسے قبل ہدایت کی کہ وہ خود کیلئے بھی سخت حفاظتی اقدامات اٹھائیں اور اپنے شہریوں کو اس وبائی مرض سے بچانے کیلئے محنت اور دلجمعی سے کام کریں۔صدر کنٹو نمنٹ بو رڈ بر یگیڈ ئیر اعجا ز قمر کیا نی نے سپرے کرنے والی ٹیموں سے کہا کہ کر ونا وباء سے قو می فریضہ سمجھ کر لڑناہے اورحوصلے اور دانشمندی کے ساتھ اختیا طی تد ابیر پر بھی عمل پیر اہوناہے، عوام کے تحفظ و سلامتی کیلئے پوری تندہی سے کام کر ناہے جس طر ح یہ قو م متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف لڑی اور اسی طر ح کورونا کے خلا ف بھی جہاد سمجھ کر لڑیںگے ، انہوں نے کہا ہماری قو م ایک بہادر قوم ہے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ احتیاطی تدابیر پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ گھر اپنے ارد گرد کے لوگوں کی صحت کا بھی خیال رکھیں،ہمیں قومی جذبے، اتحاد و اخوت کے ساتھ ایک دوسرے کا احساس اور خیال رکھنا ہے۔ دریں اثناءسٹیشن کمانڈرو صدر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر اعجاز قمرکیانی نے قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال کا دورہ کیا ، ان کے ہمراہ ایڈیشنل سی ای او فیصل منیر وٹو بھی تھے، ہسپتال انتظامیہ نے انہیں ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرایا، سٹیشن کمانڈر کو کرونا سے متعلق بنائے گیا سکریننگ سنٹر دکھایا گیا ، آئیسو لیشن رومز کے ساتھ ساتھ انہیں کورنٹین رومز کا بھی دورہ کرایا گیا ۔
تازہ ترین