• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، برطانیہ میں جان بوجھ کر کھانسنا جرم قرار


برطانوی حکومت نے ملک میں جان بوجھ کر کھانسنے کو جرم قرار دے کر 2 سال قید کی سزا کا عندیہ دے دیا۔



پولیس افسران اور طبی عملے کی طرف کھانسنے والے اب قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میل جول سے دوری کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے ہوں گے، پہلی بار خلاف ورزی پر 60، غلطی دہرانے پر 120 پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

برطانیہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین