اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ مذاکرات سے پہلے محسن نقوی سے آپ کی ملاقات کی اطلاعات ہیں۔
تاہم بیرسٹر گوہر نے وزیر داخلہ سے ملاقات سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا۔ بیرسٹر گوہر نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم میٹنگ حکومت کے ساتھ کریں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ جو میٹنگ سے پہلے میٹنگ ہوئی وہ بھی تو حکومت ہے، بیرسٹر گوہر نے وزیر داخلہ سے ملاقات سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا اور کہا یہ مذاکرات ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت ہے، ہم چاہتے ہیں چیزیں بہتر ہوں، چاہتے ہیں ہمارا لانگ مارچ بھی ہو اور ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نہ لگے۔