• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں زخمی یاسر کل وطن واپس آئیں گے، اہلیہ یاسر خان

یاسر خان/ فوٹو نمائندہ جنگ
یاسر خان/ فوٹو نمائندہ جنگ 

صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے یاسر خان کل وطن واپس آرہے ہیں۔ کراچی میں ان کی فیملی اس وقت کافی خوش بھی ہے۔

یاسر کی اہلیہ مہوش نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللّٰہ کا شکر ہے میرے شوہر واپس آرہے ہیں، کافی عرصے سے بہت زیادہ پریشان تھے، گزشتہ روز شوہر سے بات ہوئی۔

اہلیہ یاسر خان نے کہا کہ میرے شوہر یاسر کو ایک گولی ٹانگ پر اور دوسری بازو پر لگی تھی، اللّٰہ کا شکر ہے اللّٰہ نے انہیں زندگی دی ہے، شوہر نے قورمے کی فرمائش کی ہے، کھانوں کی تیاری شروع کردی ہے۔

مہوش نے کہا کہ اس واقعے میں جن لوگوں کے پیارے جاں بحق ہوئے، اس پر افسوس ہے۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں زخمی 4 پاکستانیوں کو کل کراچی منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلی فون پر گفتگو  کی تھی، جس میں انہوں نے سید کاشف عمر کے انتقال پر ان کے بیٹے اذہان کاشف سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے جاں بحق تینوں پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم، صحت کی سہولیات اور رہائش گاہ دینے کا اعلان کیا، جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان مالی معاونت کا بھی اعلان کیا۔

قومی خبریں سے مزید